Categories: Newsپاکستان

اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور آندھی کا امکان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف حصوں میں بھی ابر کرم برسنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری اور گلیات سمیت سرگودھا اور میانوالی میں بارش کا امکان ہے۔ لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ نارووال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور قصور میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش متوقع ہے۔ چاغی، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، مستونگ، بارکھان اور کوہلو میں بھی بادل برسیں گے۔ بولان، سبی، نصیر آباد، لورالائی، خضدار، کیچ اور پنجگور میں بارش کا امکان ہے۔ آواران، تربت اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سندھ کے مختلف اضلاع جن میں کراچی، حیدرآباد، دادو، جیکب آباد، نوشہرو فیروز، کشمور اور لاڑکانہ شامل ہیں، وہاں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سانگھڑ، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، شہید بے نظیر آباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص اور عمرکوٹ کے لیے بھی اسی طرح کے موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تھرپارکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

موجودہ پیش گوئی کے مطابق اسلام آباد میں آج بارش جبکہ لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب کراچی میں دن کے ابتدائی حصے میں ہونے والی بارش کے بعد موسم بتدریج صاف ہونے کی توقع ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ریاض پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، اہم آئل ریفائنری کے قریب ملبہ گرنے سے کشیدگی میں اضافہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی جانب فائر کیے گئے چار بیلسٹک میزائلوں کو سعودی…

19 منٹس ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چاند رات پر پنجاب بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات کے موقع پر صوبے بھر میں سکیورٹی…

24 منٹس ago

دہشت گردوں کا ہر جگہ خاتمہ کریں گے، آرمی چیف کا عزمِ مصمم

چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس عزم کا…

29 منٹس ago

پاکستان کا انسدادِ دہشت گردی پر بھارت کا بے بنیاد بیان مسترد

پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر بھارتی وزارت خارجہ کے…

2 گھنٹے ago

امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد مسترد کر دی

واشنگٹن میں امریکی سینیٹ نے بدھ کے روز ایک ایسی قرارداد کو مسترد کر دیا…

4 گھنٹے ago

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج…

4 گھنٹے ago