Categories: Newsپاکستان

پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق ٹلسی گبارڈ کا دعویٰ زمینی حقائق کے منافی ہے: جلیل عباس جیلانی

سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس تلسی گیبارڈ کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں پاکستان کے میزائل پروگرام کو امریکہ کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ یہ دعویٰ کہ امریکی سرزمین پاکستان کے جوہری یا روایتی میزائلوں کی زد میں ہے، زمینی حقائق کے منافی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا جوہری نظریہ صرف بھارت تک محدود ہے جس کا مقصد جنوبی ایشیا میں توازن برقرار رکھنا ہے، نہ کہ عالمی سطح پر طاقت کا مظاہرہ کرنا۔

بدھ کے روز امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے 2026 کا سالانہ تھریٹ اسیسمنٹ رپورٹ پیش کرتے ہوئے تلسی گیبارڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ روس، چین، شمالی کوریا، ایران اور پاکستان ایسے میزائل نظام تیار کر رہے ہیں جو امریکی سرزمین کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

امریکی انٹیلی جنس چیف نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری میں ممکنہ طور پر انٹر کانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل بھی شامل ہو سکتے ہیں جو امریکی سرزمین تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

گیبارڈ نے خبردار کیا کہ آئندہ دہائی میں میزائل خطرات میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے اور 2035 تک یہ تعداد موجودہ 3 ہزار سے بڑھ کر 16 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جوہری خطرات کی فہرست میں شامل کرنا امریکی پالیسی کا تسلسل ہے۔ اس سے قبل دسمبر 2024 میں بھی وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اسی نوعیت کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد امریکہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام سے وابستہ چار اداروں پر پابندیاں بھی عائد کی تھیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایرانی گیس فیلڈز پر حملے کے بعد تل ابیب پر میزائلوں کی ساتویں لہر، خطے میں کشیدگی عروج پر

وسطی اسرائیل پر نصف شب کے بعد سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں…

16 منٹس ago

پنجاب حکومت کا رمضان پیکیج: مستحقین میں راشن کی باعزت تقسیم کا عمل مکمل

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ رمضان پیکیج کی تقسیم کا…

22 منٹس ago

عاطف اسلم اور آئمہ بیگ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا ترانہ گائیں گے

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا ترانہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بننے کے…

27 منٹس ago

ایران کیخلاف جنگی اتحاد کی امریکی اپیل، یورپی ممالک کا دو ٹوک انکار

ویب ڈیسک: آبنائے ہرمز میں امریکی فوجی امداد کے مطالبے پر یورپی اتحادیوں نے صدر…

2 گھنٹے ago

وفاقی وزیر برائے بحری امور کا کراچی پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ جہازوں کے لیے مراعاتی پیکیج کا اعلان

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کراچی پورٹ پر غیر ملکی…

2 گھنٹے ago

ریاض پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، اہم آئل ریفائنری کے قریب ملبہ گرنے سے کشیدگی میں اضافہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی جانب فائر کیے گئے چار بیلسٹک میزائلوں کو سعودی…

4 گھنٹے ago