اسلام آباد میں سرکاری حکام کی جانب سے غیر ملکی دوروں کے دوران موصول ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کا عمل جاری ہے اور سال 2025 کے دوران اب تک 422 قیمتی اشیاء سرکاری خزانے میں جمع کرائی جا چکی ہیں۔ نئے قانون کے تحت اب کسی بھی سرکاری عہدیدار کو تحائف ذاتی ملکیت میں رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور تمام اشیاء کی نیلامی لازمی قرار دی گئی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، شازہ فاطمہ خواجہ اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے موصول شدہ تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے ہیں۔
فوجی قیادت کی جانب سے بھی تحائف کی منتقلی کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا اور چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے بھی اپنے تحائف توشہ خانہ کے حوالے کر دیے ہیں۔
اس فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے علاوہ وفاقی سیکریٹریز اور پروٹوکول افسران بھی شامل ہیں۔ کابینہ ڈویژن کے حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو سب سے زیادہ تحائف موصول ہوئے جنہیں مکمل طور پر توشہ خانہ میں جمع کرا دیا گیا ہے۔
جمع کرائے گئے تحائف میں مہنگی گھڑیاں، قالین، چائے اور کافی کے سیٹ، تلواریں، خنجر، مذہبی مقامات کے ماڈلز، عطر، شالیں، آرائشی اشیاء، پینٹنگز، کتابیں اور یادگاری شیلڈز شامل ہیں۔ نئے قانون کے نفاذ کے بعد اب ان تحائف کی ذاتی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور تمام اشیاء کو نیلامی کے عمل سے گزارا جائے گا۔
ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2026 کے مطابق فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار…
نئی دہلی میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے بعد بھارت میں عید الفطر…
ریاض میں منعقدہ عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایران کے…
امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کو بیس روز مکمل ہو چکے…
تجارتی سیٹلائٹ کمپنیاں ایران اور مشرق وسطیٰ کے حساس علاقوں کی تصاویر تک رسائی کو…
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کے تحفظ اور کفایت شعاری…