Categories: Newsپاکستان

عید الفطر کے پہلے روز کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے پہلے روز کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر حصوں پر اثر انداز ہو رہا ہے جس کے باعث عید کے دن موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی ڈویژن کے علاوہ لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد، سکھر، جامشورو، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپور خاص، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد اور دادو کے اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔ کراچی کے حوالے سے جاری تین روزہ پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ شہر کا موسم زیادہ تر ابر آلود رہے گا جبکہ مضافاتی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

شہر میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ رات کے وقت پارہ 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 80 سے 90 فیصد رہے گا جو شام تک کم ہو کر 50 سے 60 فیصد تک آ جائے گا۔ اتوار 22 مارچ کو شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے لیے خبردار کیا ہے کہ اس دوران مضافاتی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی پیش آ سکتے ہیں، جس کے پیش نظر کسانوں کو اپنی فصلوں کے انتظام کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز کراچی میں ہونے والی شدید بارشوں اور طوفان کے نتیجے میں پیش آنے والے مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے تھے۔ بدھ کی شب 11 بجے تک ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش کورنگی میں 55.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ ناظم آباد میں 29.6 ملی میٹر اور پی اے ایف مسرور بیس پر 22 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago