Categories: Newsپاکستان

حکومت پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا افغان طالبان کا دعویٰ مسترد کر دیا

وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزارت نے واضح کیا کہ عید الفطر کے پیش نظر پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طور پر شروع کی گئی جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی اور مغربی سرحد پر صورتحال پرسکون ہے۔

وفاقی وزارت نے اپنے فیکٹ چیک میں کہا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے کیے جانے والے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔ حکومتی ترجمان کا ماننا ہے کہ اس قسم کا پروپیگنڈا طالبان حکومت میں موجود تخریب کار عناصر کی جانب سے پھیلایا جا رہا ہے تاکہ دہشت گردی یا دیگر کارروائیوں کے لیے بہانہ تراشا جا سکے۔

پاکستان نے دو ٹوک الفاظ میں تنبیہ کی ہے کہ اگر سرحد پار سے کسی قسم کا حملہ، ڈرون سٹرائیک یا دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش آیا تو آپریشن غضب للحق فوری طور پر دوبارہ پوری شدت کے ساتھ شروع کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان عید الفطر کے تناظر میں اٹھارہ انیس مارچ کی درمیانی شب سے تئیس چوبیس مارچ تک عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق یہ فیصلہ سعودی عرب، قطر اور ترکی جیسے برادر اسلامی ممالک کی درخواست اور خیر سگالی کے جذبے کے تحت کیا گیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ جنگ بندی مشروط ہے اور پاکستان اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے افغانستان میں منشیات کے بحالی مرکز کو نشانہ بنانے کے افغان طالبان کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کارروائی کے دوران صرف دہشت گردوں کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

افغان طالبان کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے دعویٰ کیا تھا کہ فضائی حملے میں ایک ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا جس میں چار سو افراد ہلاک ہوئے، تاہم پاکستان نے ان الزامات کو حقائق کو مسخ کرنے کی منظم مہم قرار دے کر یکسر مسترد کر دیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago