Categories: Newsپاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کا قوم کو عید کی مبارکباد، شہداء کو خراجِ عقیدت پیش

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار ماہ رمضان میں حاصل ہونے والی روحانی تربیت، صبر، تقویٰ اور ایثار کی عملی تصویر ہے۔

وزیر داخلہ نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ عید صرف خوشیاں منانے کا نام نہیں بلکہ یہ ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا بہترین موقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں ہم آہنگی اور دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے میں ہی حقیقی خوشی پوشیدہ ہے۔

محسن نقوی نے وطن عزیز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان عظیم ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرے گی جنہوں نے ملک کے پرامن مستقبل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے شہدا کے لواحقین کے صبر اور حوصلے کو بھی سراہا۔

وزیر داخلہ نے سرحدوں پر تعینات سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا جو اپنے پیاروں سے دور رہ کر ملک کی حفاظت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

محسن نقوی نے اپیل کی کہ موجودہ حالات میں پوری قوم اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ عید کی خوشیوں میں دنیا بھر میں مشکلات کا شکار مسلمانوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

آخر میں وزیر داخلہ نے ملک و قوم کی سلامتی، مظلومین کی حفاظت اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے تمام عبادات، روزوں اور دعاؤں کے قبول ہونے کی التجا بھی کی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago