جنوبی کوریا: کار فیکٹری میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

جنوبی کوریا کے شہر ڈیجون میں کار کے پرزے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی کے المناک واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے ملبے سے لاشوں کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق اس افسوسناک حادثے میں اب تک 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں 25 افراد شدید زخمی ہیں جبکہ 34 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ اس وقت بھی تین افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ جمعہ کی دوپہر ایک بجے پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے دوران دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد شعلوں نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی طور پر عمارت کے گرنے کے خطرے اور وہاں موجود سوڈیم کے ذخیرے کے باعث فائر فائٹرز کو کارروائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق جس وقت آگ لگی فیکٹری میں تقریباً 170 ملازمین موجود تھے۔ سنیچر کی سہ پہر تک آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔ حکام نے تاحال آتشزدگی کی حتمی وجہ بیان نہیں کی ہے۔

صدر لی جائے میونگ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ امدادی کارروائیوں کے لیے تمام دستیاب وسائل، عملے اور جدید آلات کو بروئے کار لایا جائے۔ صدر نے ملک میں صنعتی شعبے میں کام کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سن 2000 سے 2024 کے دوران جنوبی کوریا میں کام کے دوران 10 ہزار سے زائد ملازمین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یاد رہے کہ ستمبر میں جنوبی کوریا کی عدالت نے بیٹری بنانے والی ایک کمپنی کے سی ای او کو صنعتی حادثے میں 22 افراد کی ہلاکت پر 15 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago