Categories: Newsپاکستان

کراچی: عید کی رات ہوائی فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی

کراچی میں عید الفطر کی آمد کے موقع پر ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت سات افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔ پولیس میڈیا سیل کے مطابق زخمیوں میں تین مرد اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ داؤد چورنگی کے قریب آٹھ سالہ بچہ گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔ اسی طرح جانجال گوٹھ میں نو سالہ بچی اور لیاری کی شاہ بیگ لین میں تیرہ سالہ لڑکا ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوئے جنہیں عباسی شہید اور سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آئے جن میں شاہ لطیف داؤد چالی کے قریب اٹھارہ سالہ نوجوان، اسلامیہ کالونی میں انتیس سالہ شخص، نیو میانوالی کالونی میں بتیس سالہ شخص اور بدھ بازار کے قریب بتیس سالہ خاتون زخمی ہوئیں۔ ان تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال پہنچایا گیا۔

کراچی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ شہر میں تہواروں اور خوشی کے مواقع پر ہوائی فائرنگ کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ رواں برس کے آغاز پر نئے سال کی تقریبات کے دوران بھی شہر بھر میں اٹھائیس افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ جنوری میں کیٹل کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago