عید الفطر کے موقع پر پاکستانی فنکاروں کے دلکش انداز سوشل میڈیا پر چھا گئے

پاکستان بھر میں عید الفطر کا تہوار مذہبی جوش و جذبے اور روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، اس موقع پر شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کیا۔

اداکاروں، میزبانوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے انسٹاگرام سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر اپنی فیملی تصاویر اور تہنیتی پیغامات شیئر کیے۔ اداکار بلال قریشی نے اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے دنیا بھر میں امن و امان کے لیے خصوصی دعا کی۔

اداکارہ صبور علی نے عید کے مختلف انداز میں تصاویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔ معروف ٹی وی میزبان اور سابق اینکر رابعہ انعم نے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر سحر نے بھی عید کی خوشیوں کو فیملی تصاویر کے ذریعے اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کیا اور الحمدللہ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ حنا آفریدی نے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے پشتو زبان میں اپنے مداحوں کو عید مبارک کہا۔

شوبز اور سوشل میڈیا سے وابستہ دیگر شخصیات نے بھی اپنے گھروں، روایتی کھانوں اور دیدہ زیب ملبوسات میں ملبوس تصاویر پوسٹ کیں۔ توقع ہے کہ عید کے دوسرے اور تیسرے روز بھی فنکار اپنے گھروں اور نجی تقریبات کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہیں گے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago