گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2026 میں پاکستان پہلی بار دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک قرار پایا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2025 کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد میں 6 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد 1139 تک پہنچ گئی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے پڑوسی ممالک بالخصوص افغانستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کی جانب سے تشدد میں اضافے نے ملکی سلامتی کے لیے سنگین خطرات پیدا کیے ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی سے ہونے والی ہلاکتیں 2013 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان ملک کی سب سے مہلک تنظیم بن کر ابھری ہے، جس کا شمار دنیا کی تیسری بڑی دہشت گرد تنظیموں میں ہوتا ہے۔ 2009 سے پاکستان میں ہونے والے کل حملوں میں سے 67 فیصد سے زائد حملے ٹی ٹی پی نے کیے۔ گزشتہ سال کے دوران اس تنظیم کے حملوں میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جن کی تعداد 595 رہی۔
ٹی ٹی پی کی جانب سے 2025 میں 637 ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کی گئی، جو کہ 2011 کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے سے پاکستان کی سکیورٹی اور استحکام پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں، جس نے ٹی ٹی پی کو اپنی کارروائیوں کو وسعت دینے کے لیے حوصلہ فراہم کیا۔
ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان بدستور سب سے زیادہ متاثرہ علاقے رہے ہیں، جہاں 2025 میں ہونے والے کل حملوں کا 74 فیصد اور ہلاکتوں کا 67 فیصد حصہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ 2025 میں یرغمال بنائے جانے والے افراد کی تعداد 101 سے بڑھ کر 655 تک پہنچ گئی، جس کی بڑی وجہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ تھا۔
عالمی سطح پر صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو دہشت گردی کے واقعات اور ہلاکتوں میں مجموعی طور پر کمی دیکھی گئی ہے۔ دنیا بھر میں دہشت گردی سے ہونے والی ہلاکتوں میں 28 فیصد کمی کے ساتھ یہ تعداد 5582 رہی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت برکینا فاسو، نائجیریا، نائجر اور جمہوریہ کانگو دہشت گردی کے کل ہلاکتوں کا 70 فیصد سے زائد بوجھ اٹھا رہے ہیں۔
جاپان نے عندیہ دیا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری…
پاکستان کے معروف چائلڈ یوٹیوبرز محمد شیراز اور ان کی ہمشیرہ مسکان کراچی میں رمضان…
واشنگٹن میں ایران کے میزائل حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی چوتھے ہفتے میں داخل…
کیوبا میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار قومی سطح پر بجلی کا نظام مکمل…
سائپرس میں برطانوی فضائی اڈے پر ایرانی ساختہ شاہد ڈرون کے حملے کے بعد برطانوی…
قطر کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں گر کر تباہ…