پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی مروی ملک 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کی صاحبزادی مروی ملک 35 برس کی عمر میں برین ہیمرج کے باعث انتقال کر گئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ پانچ روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ تین روز قبل ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

مرحومہ کی نماز جنازہ پیر کے روز سہ پہر ساڑھے تین بجے ڈی ایچ اے فیز 8 کراچی میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مروی ملک کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اولاد کی موت ایک ناقابل بیان صدمہ ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اس اچانک موت کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ یہ خبر ان کے لیے صدمے کا باعث ہے اور یہ نقصان ناقابل تلافی ہے۔ کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی شیری رحمان اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مروی ملک کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت صدمہ قرار دیا اور مرحومہ کی ابدی سکون کے لیے دعا کی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

چیلسی کو تنقید اور افواہوں کو نظر انداز کر کے کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے: لیام روزینیئر

چیلسی کے ہیڈ کوچ لیام روزینیئر نے ٹیم پر زور دیا ہے کہ وہ تمام…

2 منٹس ago

پی ایس ایل: کفایت شعاری مہم کے تحت میچز صرف لاہور اور کراچی میں ہوں گے، تماشائیوں کا داخلہ بند

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل…

7 منٹس ago

برطانیہ کا ایران کی جانب سے یورپ کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کے دعوے کو مسترد

برطانوی کابینہ کے وزیر اسٹیو ریڈ نے ان دعووں کو مسترد کر دیا ہے کہ…

2 گھنٹے ago

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی مروی ملک انتقال کر گئیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی مروی ملک انتقال کر گئیں۔ پارٹی…

2 گھنٹے ago

پی ایس ایل: کفایت شعاری مہم کے تحت میچز صرف لاہور اور کراچی میں، تماشائیوں کی شرکت پر پابندی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ…

2 گھنٹے ago

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان، محکمہ موسمیات کی وارننگ

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں پر اثر انداز ہونے والے مغربی موسم کے…

3 گھنٹے ago