کرم: پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام، فتنہ الخوارج کے دو دہشت گرد ہلاک

ضلع کرم میں عید الفطر کے دوسرے روز سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم فتنہ الخوارج کے دو دہشت گرد زیر تعمیر تھانے پر حملے کی کوشش کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب تھانے کی تعمیراتی جگہ پر مزدور کام میں مصروف تھے اور پولیس اہلکار وہاں سیکیورٹی پر مامور تھے۔ دہشت گردوں نے تعمیراتی کام بند کرنے کا مطالبہ کیا جس کے بعد پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مسلح تصادم شروع ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گردوں نے کچھ مزدوروں اور پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا۔ تاہم مقامی قبائلی عمائدین کی مداخلت اور کامیاب مذاکرات کے بعد مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے اضافی نفری کو موقع پر طلب کر لیا گیا تھا جس کے بعد علاقے میں امن و امان بحال ہو گیا۔

دریں اثنا ضلع کرم کے علاقے پاڑا چمکنی میں مارٹر گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور لاش کو سدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کی تیاری میں جاوید افضل نے معاونت فراہم کی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ انسانیت کے لیے ایک شرمناک عمل ہے: پوپ لیو

ویٹیکن سٹی میں پوپ لیو نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے نتیجے میں ہونے…

4 منٹس ago

وزیراعظم شہباز شریف کا انڈونیشیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانٹو سے ٹیلی فون پر رابطہ…

9 منٹس ago

کراچی: گل پلازہ میں دو ماہ بعد دوبارہ آتشزدگی، امدادی کارروائیاں جاری

کراچی کے معروف کاروباری مرکز گل پلازہ کے تہہ خانے میں اتوار کے روز ایک…

14 منٹس ago

آئی سی سی پراسیکیوٹر کریم خان کے خلاف جنسی بدسلوکی کے الزامات کی تحقیقات تاحال جاری

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کے خلاف جنسی بدسلوکی کے الزامات…

19 منٹس ago

ایران کی آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی، ٹرمپ کے اقدامات پر سخت ردعمل

تہران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی…

2 گھنٹے ago

عوامی مسائل کا حل صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عید کے دوسرے روز اپر ڈیرہ بگٹی میں…

2 گھنٹے ago