Categories: Newsپاکستان

کراچی: گل پلازہ میں دو ماہ بعد دوبارہ آتشزدگی، امدادی کارروائیاں جاری

کراچی کے معروف کاروباری مرکز گل پلازہ کے تہہ خانے میں اتوار کے روز ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی۔ یہ افسوسناک واقعہ اسی مقام پر دو ماہ قبل پیش آنے والے اس تباہ کن آتشزدگی کے واقعے کے بعد پیش آیا ہے جس میں ستر سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے کراچی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں اور ایک واٹر باؤزر موقع پر پہنچائے گئے جبکہ امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کے لیے مزید گاڑیاں بھی طلب کر لی گئیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ متعلقہ حکام اور امدادی ٹیموں کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور صورتحال کو جلد مکمل طور پر قابو میں کر لیا جائے گا۔

ادھر ایکٹنگ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ عامر فضل اویسی نے بتایا کہ آگ کے ستر فیصد حصے پر قابو پایا جا چکا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ منشیات کے عادی افراد کی جانب سے کی گئی حرکت ہو سکتی ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متعدد ایسے افراد کو عمارت سے پایا جو مبینہ طور پر تاریں اور دیگر سامان چوری کرنے کی غرض سے وہاں داخل ہوئے تھے۔

ریسکیو 1122 سندھ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایک خصوصی ٹیم تہہ خانے میں آگ کے منبع کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہی ہے تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

گل پلازہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر تنویر پاستا نے کسی بھی سازش کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آگ منشیات کے عادی افراد کی جانب سے تانبا جلانے کے دوران لگی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے عمارت سے تین مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری کے وسط میں اسی پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں اناسی افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ سندھ حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ وہ سانحہ مصنوعی پھولوں کی دکان پر ماچس کی تیلی جلنے سے پیش آیا تھا۔ رپورٹ میں انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی غفلت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اسے برسوں کی لاپرواہی اور حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کا نتیجہ قرار دیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

امریکی عدالت نے جیفری ایپسٹین کا مبینہ خودکشی نوٹ جاری کر دیا

واشنگٹن میں امریکی عدالت نے بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کی جانب سے تحریر کردہ…

16 منٹس ago

امریکہ: فلسطین حامی طالب علم مہدوی کے خلاف ملک بدری کی کارروائی دوبارہ شروع

امریکی امیگریشن بورڈ آف اپیلز نے کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم محسن مہدوی کی ملک…

1 گھنٹہ ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا آج گلگت بلتستان کا دورہ متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف آج گلگت بلتستان کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔…

1 گھنٹہ ago

خلیج اومان میں امریکی فوج کی ایرانی آئل ٹینکر پر فائرنگ، خطے میں کشیدگی میں اضافہ

خلیج عمان میں امریکی فوج نے ایرانی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا ہے جس…

1 گھنٹہ ago

بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال میں طبی معائنہ، اڈیالہ جیل منتقل

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ…

2 گھنٹے ago

فرانس کا آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی مشن کے لیے طیارہ بردار بحری جہاز بحیرہ احمر روانہ

فرانس نے بحیرہ احمر میں اپنے کیریئر اسٹرائیک گروپ کو تعینات کر دیا ہے جس…

2 گھنٹے ago