بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عدلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ بیان ان کے صاحبزادے قاسم خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا گیا ہے۔ یہ پیغام وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی جانب سے اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کو عید الفطر کے موقع پر اپنے بچوں سے بات کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
قاسم خان نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی ہفتے کے روز اپنے والد سے گفتگو ہوئی جس میں عمران خان نے ایک پیغام پہنچانے کی ہدایت کی۔ اپنے پیغام میں بانی پی ٹی آئی نے عدلیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی دیانت بیچ دی ہے۔
عمران خان نے سوال اٹھایا کہ انہیں بلیک میل کرنے کے لیے بشریٰ بی بی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کو 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے اور انہیں ہفتے میں صرف 30 منٹ کی ملاقات کی اجازت دی گئی ہے جس پر بھی اکثر عمل نہیں کیا جاتا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نقصان پہنچانا غیر اسلامی فعل ہے اور ان کے مقاصد واضح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی ججوں کی ذمہ داری ہے۔
عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان اپنی والدہ کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔ دسمبر 2025 میں دونوں نے پاکستان کے دورے اور والد سے ملاقات کے لیے ویزا درخواستیں جمع کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں الزامات سامنے آئے کہ حکومت جان بوجھ کر ان کے ویزے جاری نہیں کر رہی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے رواں ہفتے موقف اختیار کیا تھا کہ قاسم اور سلیمان اپنے نائیکوپ پر پاکستان آ سکتے ہیں اور ان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ تاہم اس بیان کے ایک روز بعد جمائما گولڈ سمتھ نے الزام عائد کیا کہ حکومت انہیں نائیکوپ پر سفر کرنے کا مشورہ دے رہی ہے کیونکہ اس صورت میں انہیں برطانوی تحفظ حاصل نہیں ہوگا۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید…
عید ملن مہم کے تحت چھٹیوں کے باوجود ملک بھر کی جیلوں میں ستر ہزار…
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ تہران نے امریکہ کے ساتھ…
وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام…
پاکستان کی خلائی اور بالائی فضا کی تحقیق کرنے والی تنظیم سپارکو نے موسمیاتی تبدیلیوں…
کیوبا میں قومی سطح پر بجلی کا نظام درہم برہم ہونے کے بعد اتوار کے…