پاکستان کی خلائی اور بالائی فضا کی تحقیق کرنے والی تنظیم سپارکو نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے اور اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کے لیے اسپیس فار کلائمیٹ اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نیا منصوبہ جدید خلائی ٹیکنالوجی کی مدد سے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنائے گا۔
اس منصوبے کا مرکزی حصہ جیو اے آئی سے لیس کلائمیٹ آبزرویٹری ہے جو کہ ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ یہ پلیٹ فارم سیٹلائٹ ڈیٹا، جغرافیائی تجزیات اور ماڈلنگ کو یکجا کر کے پالیسی سازوں، محققین اور مقامی آبادی کے لیے قابل عمل معلومات فراہم کرے گا۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق یہ نظام فضا میں آلودگی پھیلانے والے عناصر، گرین ہاؤس گیسز، جنگلات، گلیشیئرز، دریاؤں کے بہاؤ اور زمین کے استعمال کی نگرانی کرے گا۔ یہ پلیٹ فارم سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز، سطح سمندر میں اضافے اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے جیسے موسمیاتی خطرات کو بھی ٹریک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس اقدام کا بنیادی مقصد خلائی اور زمینی ڈیٹا کو ملا کر شواہد پر مبنی پالیسی سازی کو فروغ دینا ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کے موسمیاتی ایجنڈے کو عالمی کوششوں سے ہم آہنگ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ لہذا اس نوعیت کا اقدام ملک کی پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید…
عید ملن مہم کے تحت چھٹیوں کے باوجود ملک بھر کی جیلوں میں ستر ہزار…
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ تہران نے امریکہ کے ساتھ…
وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام…
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عدلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔…
کیوبا میں قومی سطح پر بجلی کا نظام درہم برہم ہونے کے بعد اتوار کے…