تمام تر مشکلات کے باوجود معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تمام تر چیلنجز کے باوجود ملکی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل کمی، سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور مثبت معاشی اشاریے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے آج تک پوری قوم نے ہر آزمائش میں غیر معمولی استقامت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایک نوزائیدہ ریاست سے ایٹمی قوت بننے تک کا ہمارا سفر آہنی عزم کا عکاس ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق پاکستان کی تعمیر کے لیے ہمیں ثابت قدمی، انتھک محنت اور اجتماعی قومی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تئیس مارچ جنوبی ایشیا کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ چھیاسی سال قبل اسی روز برصغیر کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کے قیام کے لیے متحد ہو کر قرارداد لاہور منظور کی تھی۔ علامہ اقبال کے خواب اور قائد اعظم کی بصیرت افروز قیادت میں سات سال کے قلیل عرصے میں ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان حاصل کر کے دکھایا۔

وزیر اعظم نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس آپریشن بنیان المرصوص کے ذریعے دشمن کو فیصلہ کن جواب دیا گیا، جبکہ چھبیس فروری دو ہزار چھبیس کی شب سرحدوں پر طالبان عسکریت پسند گروپ کی بلا اشتعال جارحیت کا جواب آپریشن غضب الحق کے ذریعے دیا گیا۔ یہ آپریشن دہشت گردی کے خلاف ہمارے قومی عزم کی علامت ہے کہ ہم ملکی امن و سلامتی کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی امن کا داعی ہے، تاہم جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے۔ پاکستان بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم نے فلسطین کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا بھی اعادہ کیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

بھارت اور اسرائیل افغان حکومت کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں: خورشید شاہ

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید…

15 منٹس ago

عید کے موقع پر قیدیوں کے لیے خصوصی کھانوں کا اہتمام، اہل خانہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

عید ملن مہم کے تحت چھٹیوں کے باوجود ملک بھر کی جیلوں میں ستر ہزار…

21 منٹس ago

ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند کر دیے، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ تہران نے امریکہ کے ساتھ…

2 گھنٹے ago

سپارکو کا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ‘اسپیس فور کلائمیٹ’ اقدام کا آغاز

پاکستان کی خلائی اور بالائی فضا کی تحقیق کرنے والی تنظیم سپارکو نے موسمیاتی تبدیلیوں…

2 گھنٹے ago

عمران خان کی عدلیہ پر تنقید، بیٹے قاسم نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام جاری کر دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عدلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔…

2 گھنٹے ago

کیوبا میں قومی گرڈ فیل ہونے کے بعد بجلی کی بحالی کا عمل شروع

کیوبا میں قومی سطح پر بجلی کا نظام درہم برہم ہونے کے بعد اتوار کے…

3 گھنٹے ago