صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1989 افسران اور جوانوں کے لیے فوجی اعزازات کی منظوری دے دی ہے۔ ایوان صدر کے سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ منظوری وزیراعظم کی سفارش پر آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 259 کی شق 2 کے تحت دی گئی ہے۔
مجموعی طور پر جن اعزازات کی منظوری دی گئی ہے ان میں 23 ہلال امتیاز ملٹری، 100 ستارہ امتیاز ملٹری اور 136 تمغہ امتیاز ملٹری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 11 ستارہ بسالت، 475 تمغہ بسالت اور 130 امتیازی اسناد بھی تفویض کی جائیں گی۔
اعلامیے کے مطابق تمغہ خدمت ملٹری کے زمرے میں بھی بڑی تعداد میں اعزازات منظور کیے گئے ہیں۔ ان میں 175 تمغہ خدمت ملٹری کلاس ون، 319 تمغہ خدمت ملٹری کلاس ٹو اور 620 تمغہ خدمت ملٹری کلاس تھری شامل ہیں۔ یہ تمام اعزازات ملکی دفاع اور خدمات کے اعتراف میں دیے جا رہے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…