Categories: Newsپاکستان

ایم اے جناح روڈ: گل پلازہ میں آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق

کراچی کے مصروف ترین کاروباری مرکز ایم اے جناح روڈ پر واقع مخدوش گل پلازہ کے تہہ خانے میں اتوار کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ تاہم سرچ آپریشن کے دوران تہہ خانے سے ایک جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔ چھپا ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر تقریباً 45 برس ہے جس کی میت سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس 18 جنوری کو اسی تجارتی مرکز میں ایک خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں عمارت کے دو حصے تباہ ہو گئے تھے، جس کے بعد انتظامیہ نے عمارت کو غیر محفوظ قرار دے کر سیل کر دیا تھا۔ باوجود اس کے کہ عمارت کے اطراف میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں، سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز گردش کرتی رہی ہیں جن میں نشے کے عادی افراد کو عمارت میں داخل ہو کر سامان چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عید کے دوسرے روز پیش آنے والا یہ واقعہ اسی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ عمارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کی غفلت ہو سکتی ہے۔ پولیس نے اس واقعے کے تناظر میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ اس بات پر شدید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ سیل شدہ عمارت میں غیر متعلقہ افراد کی رسائی کیسے ممکن ہوئی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago