اپریل اور اس کے بعد کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں: اجلاس کو بریفنگ

اسلام آباد (اے پی پی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ملک میں اپریل اور اس کے بعد کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

اجلاس کے دوران مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں درپیش چیلنجز اور ملکی تیاریوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ سپلائی پوزیشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے متعلقہ وزارتوں اور تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطہ کاری کو مضبوط بنائیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ آئندہ ہفتوں کے دوران سپلائی کی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور اقتصادی امور، معاون خصوصی طارق باجوہ، متعلقہ وفاقی سیکرٹریوں کے علاوہ صوبائی چیف سیکرٹریوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago