امریکی و اسرائیلی جارحیت: ایران میں 217 بچوں سمیت 3300 افراد جاں بحق

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، جس میں اب تک ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہ جنگ 28 فروری کو اس وقت شروع ہوئی جب امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے کیے، جس کے جواب میں ایران کی جانب سے اسرائیل، امریکی اڈوں اور خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ لبنان میں بھی جنگ کا نیا محاذ کھل گیا۔

امریکی حقوق انسانی تنظیم ہرانا کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 3300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 1464 شہری شامل ہیں جن میں کم از کم 217 بچے بھی ہیں۔ اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکی و اسرائیلی حملوں میں اب تک 1500 شہری مارے جا چکے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا ان اعداد و شمار میں 4 مارچ کو سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز پر امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے 104 افراد شامل ہیں یا نہیں۔

لبنانی حکام کے مطابق 2 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں میں 1094 افراد ہلاک ہوئے جن میں 121 بچے شامل ہیں۔ عراق میں کم از کم 88 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں زیادہ تر ایران نواز پاپولر موبلائزیشن فورسز کے ارکان ہیں۔ 24 مارچ کو اربیل میں کرد پیشمرگا ہیڈکوارٹر پر حملے میں 6 جنگجو مارے گئے، جس کا الزام ایران پر عائد کیا گیا ہے۔

اسرائیلی ایمبولینس سروس کے مطابق ایرانی میزائل حملوں میں 16 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اس کے علاوہ 22 مارچ کو اسرائیلی فورسز کی غلط فائرنگ سے ایک کسان بھی ہلاک ہوا۔

امریکی فوج کے مطابق ان کے 13 اہلکار ہلاک ہوئے، جن میں سے 6 عراق کے اوپر فوجی طیارہ گرنے اور 7 ایران کے خلاف آپریشنز کے دوران مارے گئے۔ متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں میں 2 فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے۔ قطر میں 22 مارچ کو ہیلی کاپٹر حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں قطری فوج کے 4 اہلکار، ایک ترک فوجی اور ترکی کی دفاعی کمپنی اسیل سان کے 2 ٹیکنیشن شامل تھے۔

کویت میں 6 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے، جن میں ایرانی حملوں کے شکار 2 عام شہری، 2 پولیس افسران اور 2 فوجی شامل ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایرانی میزائل حملے میں 4 فلسطینی خواتین ہلاک ہوئیں۔ شام کے شہر سویدا میں 28 فروری کو میزائل حملے میں 4 افراد مارے گئے۔ عمان میں 13 مارچ کو سوہار میں ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ اس سے قبل مسقط کے قریب ایک ٹینکر پر حملے میں بھی ایک شخص مارا گیا تھا۔

سعودی عرب کے شہر الخرج میں پروجیکٹائل گرنے سے 2 افراد ہلاک ہوئے۔ بحرین میں بھی ایرانی حملوں کے نتیجے میں 2 افراد جان سے گئے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بتایا کہ 24 مارچ کو بحرین میں ایرانی حملے میں ان کا ایک مراکشی نژاد سویلین کنٹریکٹر بھی ہلاک ہوا۔ شمالی عراق میں ایک ڈرون حملے کے دوران فرانسیسی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے، جہاں وہ انسداد دہشت گردی کی تربیت فراہم کر رہے تھے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago