برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں عمران خان کی قید اور صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار

برطانیہ کے ایوانِ بالا ہاؤس آف لارڈز میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی قید اور ان کی صحت کی صورتحال پر بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان پر 190 ملین پاؤنڈ کے بدعنوانی کیس سمیت نو مئی کے واقعات سے متعلق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔

بحث کا آغاز کرتے ہوئے لیبر پارٹی کی بیرونس الیگزینڈر آف کلیوڈن نے کہا کہ عمران خان کی بگڑتی ہوئی صحت، جیل میں سہولیات کے فقدان، طبی امداد تک رسائی نہ ہونے اور اہل خانہ سے ملاقاتوں پر پابندی کے باعث یہ معاملہ انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بحث ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے اپنے والد کی فوری رہائی کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ نومبر 2022 میں ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سے اپنے والد سے نہیں مل سکے، جبکہ رواں برس جنوری میں ویزوں کے لیے درخواستیں دینے کے باوجود انہیں تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

تاہم عید کے روز عمران خان کو جیل سے اپنے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ تقریباً 25 سے 30 منٹ تک جاری رہنے والی اس گفتگو میں عمران خان کے بیٹوں نے ان کی خیریت دریافت کی، جبکہ سابق وزیرِ اعظم نے عید کے موقع پر بات ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

گزشتہ ہفتے جمائما گولڈ سمتھ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے بیٹوں کو والد سے ملاقات کی اجازت دیں۔ اس پر وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے جواب میں جمائما نے کہا کہ حکومت ویزے جاری کرنے سے گریز کر رہی ہے تاکہ ان کے بیٹوں کو پاکستان آمد پر ممکنہ گرفتاری کی صورت میں برطانوی تحفظ سے محروم رکھا جا سکے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: ٹرمپ کا ایران کے ساتھ ‘مایوس کن’ معاہدے کی کوششوں سے انکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاہدے کے لیے…

8 منٹس ago

سعودی سفیر کی ایران کے خلیجی حملوں پر پاکستان کی ذمہ دارانہ سفارت کاری کی تعریف

اسلام آباد میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خطے میں امن کے…

58 منٹس ago

حکومتی شٹ ڈاؤن: امریکا میں 500 ایئرپورٹ سیکیورٹی افسران مستعفی، فضائی نظام درہم برہم

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے تصدیق کی ہے کہ فروری میں جزوی حکومتی شٹ…

1 گھنٹہ ago

ایم کیو ایم پاکستان اور وزیراعظم کی ملاقات، اسحاق ڈار کو اختلافات ختم کرنے والی کمیٹی کا سربراہ مقرر

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ اور اختیارات کی منتقلی کے…

1 گھنٹہ ago

بہاماس کے سمندری شارک مچھلیوں میں کوکین اور کیفین کے اثرات پائے گئے، تحقیق

بہاماس کے ساحلی علاقوں میں سمندری حیات پر کی جانے والی ایک نئی تحقیق نے…

2 گھنٹے ago

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اہم ملاقاتوں کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ خطے میں جاری…

2 گھنٹے ago