لاہور کے علاقے اکبری گیٹ کے قریب دیوار گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ اکبری گیٹ پر نالے کے قریب ایک رکشہ کھڑا تھا جس میں بچی سوار ہوئی۔ اسی دوران نالے کی دیوار اچانک زمین بوس ہو گئی جس سے رکشہ نالے میں جا گرا۔
حادثے کے نتیجے میں رکشے میں موجود پانچ سالہ بچی نالے میں گر کر موت کے منہ میں چلی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…