اسلام پورہ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ علاقے میں مرغی کی دکان پر ہونے والی ڈکیتی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل نامعلوم ملزمان نے اسلام پورہ میں ایک دکان سے ایک لاکھ چوہتر ہزار روپے لوٹے اور موقع سے فرار ہو گئے۔ سب انسپکٹر قتیل کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا۔
پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران طاہر نامی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر واردات کے بعد فرار ہوا تھا۔
واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے تاکہ مفرور ساتھی کو گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم برآمد کی جا سکے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…