Categories: Newsپاکستان

امریکہ ایران مذاکرات: چین کی پاکستان کے بطور ثالث کردار کی حمایت

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں قیام امن اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری سفارتی کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے چینی ہم منصب کے ساتھ مغربی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ملاقات میں ایران سے متعلق جاری تنازع اور خطے میں امن کی بحالی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی اور امن مذاکرات کی بحالی کی ضرورت کو دہرایا۔ اس کے علاوہ عالمی توانائی کی ترسیل کے اہم راستوں بالخصوص آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

چینی وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق بیجنگ اور اسلام آباد نے غیر فوجی اہداف اور اہم آبی گزرگاہوں کی حفاظت کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وانگ یی نے اعتراف کیا کہ موجودہ حالات میں امن مذاکرات کا آغاز ایک مشکل مرحلہ ہے تاہم خطے میں استحکام اور تجارتی جہاز رانی کی بحالی کے لیے یہ ناگزیر ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور ثالثی کے کردار کو سراہا۔ دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ تنازعات کا حل صرف بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس ضمن میں دونوں ممالک ایک مربوط لائحہ عمل کے تحت کام جاری رکھیں گے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

پاکستان آج رات ارتھ آور منائے گا، غیر ضروری برقی آلات بند رکھے جائیں گے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہفتے کی شب ارتھ آور منایا جائے گا جس…

22 منٹس ago

سعودی عرب میں امریکی فضائی اڈے پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملہ، 10 امریکی فوجی زخمی

سعودی عرب میں واقع شہزادہ سلطان ایئر بیس پر ہونے والے ایک حملے میں امریکی…

1 گھنٹہ ago

ایران، امریکہ کشیدگی: پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اسلام آباد میں اجلاس

اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری ایک ماہ طویل جنگ کے خاتمے…

1 گھنٹہ ago

بلوچستان کے ضلع ڈکی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع دکی میں پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس نے مشترکہ کارروائی کے…

2 گھنٹے ago

وزیرِ اعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا مطالبہ مسترد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا…

3 گھنٹے ago

اسرائیل کے ایران کے جوہری اور صنعتی تنصیبات پر فضائی حملے

اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز ایران کے جوہری تنصیبات اور اہم صنعتی مراکز پر…

3 گھنٹے ago