وزیرِ اعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا مطالبہ مسترد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 95 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 203 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز کو عوام کی مشکلات کے پیش نظر قبول نہیں کیا۔

وفاقی حکومت نے اس ہفتے ایندھن کی مد میں 56 ارب روپے کا بوجھ خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق عالمی منڈی کے موجودہ نرخوں کے حساب سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 544 روپے اور ڈیزل کی قیمت 790 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے تھی، تاہم عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے پیٹرول 322 روپے اور ڈیزل 335 روپے فی لیٹر فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خطے میں بحران کے آغاز سے اب تک حکومت ایندھن پر 125 ارب روپے کا تاریخی مالی بوجھ برداشت کر چکی ہے۔

وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایندھن کی بچت کے لیے اپنی روزمرہ کی عادات میں تبدیلی لائیں۔ انہوں نے کہا کہ سفر کرنے سے پہلے یہ سوچنا ضروری ہے کہ کیا یہ سفر ناگزیر ہے یا گاڑی اور موٹرسائیکل کا استعمال ہر بار ضروری ہے۔ کفایت شعاری اب ایک اختیار نہیں بلکہ ہماری مشترکہ ذمہ داری بن چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت تنہا اس مشکل صورتحال کا مقابلہ نہیں کر سکتی، لہذا عوام آئندہ چند دنوں میں اعلان کیے جانے والے جامع لائحہ عمل میں تعاون کریں۔

علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے سفارتی سطح پر مخلصانہ اور بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے اور برادر اسلامی ممالک کو تباہ کن تنازعات سے محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس عمل میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پوری تندہی سے مصروف ہیں جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

معاشی محاذ پر وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر کی بڑی معیشتیں بھی موجودہ بحران کے سامنے بے بس نظر آتی ہیں۔ پاکستان نے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے ہیں جن میں ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کی کٹوتی اور سادگی کی مہم شامل ہے۔ وزیراعظم نے اعادہ کیا کہ عوام کی معاشی سیکیورٹی سے بڑھ کر ان کے لیے کچھ بھی اہم نہیں ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

پاکستان آج رات ارتھ آور منائے گا، غیر ضروری برقی آلات بند رکھے جائیں گے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہفتے کی شب ارتھ آور منایا جائے گا جس…

6 منٹس ago

سعودی عرب میں امریکی فضائی اڈے پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملہ، 10 امریکی فوجی زخمی

سعودی عرب میں واقع شہزادہ سلطان ایئر بیس پر ہونے والے ایک حملے میں امریکی…

1 گھنٹہ ago

ایران، امریکہ کشیدگی: پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اسلام آباد میں اجلاس

اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری ایک ماہ طویل جنگ کے خاتمے…

1 گھنٹہ ago

بلوچستان کے ضلع ڈکی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع دکی میں پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس نے مشترکہ کارروائی کے…

2 گھنٹے ago

اسرائیل کے ایران کے جوہری اور صنعتی تنصیبات پر فضائی حملے

اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز ایران کے جوہری تنصیبات اور اہم صنعتی مراکز پر…

3 گھنٹے ago

پاکستان میں شہری آزادیوں کا دائرہ کار سکڑ رہا ہے: ایچ آر سی پی

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ ترین فیکٹ فائنڈنگ…

3 گھنٹے ago