صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور کے موقع پر قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ آج رات ایک گھنٹے کے لیے غیر ضروری برقی آلات اور روشنیاں بند کرکے ماحولیاتی تحفظ کے عالمی عزم میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ ارتھ آور محض ایک علامتی اقدام نہیں بلکہ یہ طرز زندگی میں تبدیلی لانے اور ماحول دوست رویوں کو اپنانے کی یاد دہانی ہے۔
صدر مملکت نے خبردار کیا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب، شدید گرمی کی لہر اور خشک سالی جیسے چیلنجز ملکی معیشت اور نظام زندگی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ بدلتے ہوئے موسموں کے باعث کاشتکار غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں جبکہ شہروں میں بڑھتا ہوا درجہ حرارت بجلی کے ترسیلی نظام پر شدید دباؤ ڈال رہا ہے۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پانی کی دستیابی میں کمی اور سیلاب سے متاثرہ بنیادی ڈھانچہ قومی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔ اگرچہ عالمی کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، تاہم اسے موسمیاتی تبدیلیوں کے بدترین اثرات کا سامنا ہے۔
صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیرس معاہدے کے اہداف پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے اور کلین انرجی کی جانب منتقلی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری میں اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف ماحولیاتی بہتری آئے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ توانائی کی بچت کو اپنا شعار بنائیں اور ماحول دوست طرز زندگی کو فروغ دیں۔
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز کے راستے تجارتی سرگرمیوں کو بلا تعطل جاری رکھنے کے…
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ارتھ آور…
اسرائیل نے ہفتے کے روز یمن سے داغے گئے میزائل کا سراغ لگانے کا دعویٰ…
مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں آج…
نیپال کے سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام…
نیپال کے سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی کو کٹھمنڈو پولیس نے گرفتار کر لیا…