سوشل میڈیا پوسٹ پر نسیم شاہ کو پی سی بی کا شوکاز نوٹس جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی شرائط کی مبینہ خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ نوٹس تادیبی کارروائی کے ضوابط کے تحت دیا گیا ہے اور قومی کرکٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنے جواب جمع کرائیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد ہی مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا کیونکہ بورڈ پیشہ ورانہ معیارات، معاہدوں کی پاسداری اور کھیل کی ساکھ پر سمجھوتہ کرنے کا روادار نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو نسیم شاہ کا سینٹرل کنٹریکٹ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ فاسٹ بولر اس وقت پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

یہ تنازع تب پیدا ہوا جب نسیم شاہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس سے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دورہ قذافی اسٹیڈیم کے حوالے سے ایک تنقیدی پوسٹ کی گئی۔ اس پوسٹ میں وزیر اعلیٰ کو ملنے والے پروٹوکول پر سوال اٹھایا گیا تھا۔

بعد ازاں مذکورہ پوسٹ کو ہٹا دیا گیا اور نسیم شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا جسے اب بحال کر لیا گیا ہے۔

پی ایس ایل الیون میں راولپنڈی کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ کے معاملے پر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ میدان کے اندر اور باہر بشمول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کریں گے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 مہینے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 مہینے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 مہینے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 مہینے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 مہینے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 مہینے ago