ایران کشیدگی: سعودی، ترک اور مصری وزرائے خارجہ کا دورہ اسلام آباد متوقع

اسلام آباد میں خطے کی کشیدہ صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ 29 اور 30 مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، ترکی کے ہاکان فیدان اور مصر کے ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اسلام آباد پہنچیں گے۔ دورے کے دوران مہمان وزرائے خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دورے کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ پاکستان ان برادر ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور یہ دورہ کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

اس اہم پیش رفت سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان کے مطابق وانگ ژی نے ایران کی صورتحال کو پرامن بنانے کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ بیجنگ خطے میں ثالث کے طور پر پاکستان کے کردار کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کے فروغ، امن مذاکرات کی بحالی اور غیر فوجی اہداف و تجارتی راستوں کے تحفظ پر اتفاق کیا۔

پاکستان خطے میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک اہم ثالث کے طور پر ابھرا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں پاکستان کو امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات کے لیے مقام کے طور پر پیش کیا تھا، جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا۔

اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان، ترکی اور مصر کی معاونت سے امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں نائب وزیراعظم برطانیہ، چین اور متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی مشاورت کر چکے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 مہینے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 مہینے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 مہینے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 مہینے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 مہینے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 مہینے ago