ضلع بنوں میں پولیس کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر دلنواز خان شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں دو حملہ آور ہلاک کر دیے گئے۔
آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق یہ واقعہ تھانہ ہوید کی حدود میں پیش آیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے گشت پر مامور پولیس وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی دلنواز خان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حملے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے حملے میں استعمال ہونے والی دو موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔
زخمی اہلکاروں اور شہید کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ مفرور ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…