اسرائیلی حکومت اور فوج تباہی کے دہانے پر ہے، محمد باقر قالیباف کا دعویٰ

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی حکومت اور عسکری ڈھانچہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور تہران کی جانب سے جوابی کارروائیاں اس عمل کو مزید تیز کر دیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں قالیباف نے اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر کے مبینہ ریمارکس کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے طویل جنگ کے باعث مسلح افواج کے اندرونی دباؤ اور انتشار کی نشاندہی کی تھی۔

ایرانی اسپیکر کے مطابق اسرائیلی میڈیا میں بھی ان خدشات کا اظہار کیا گیا ہے کہ فوج کو آپریشنل دباؤ سمیت متعدد سنگین خطرات کا سامنا ہے۔

قالیباف نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے اندرونی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کے لیے ایران کے صنعتی انفراسٹرکچر پر حملوں میں اضافہ کر رہا ہے تاکہ اپنی فوج کے حوصلے بحال کر سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کا جواب فیصلہ کن ہوگا جس سے اسرائیل کی سیاسی اور عسکری قیادت پر دباؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور دونوں جانب سے حملوں کے تبادلے نے وسیع تر علاقائی تنازع کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 مہینے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 مہینے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 مہینے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 مہینے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 مہینے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 مہینے ago