ایران کا پاکستانی پرچم بردار 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت روزانہ دو پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا یہ تعمیری اقدام قابل تعریف ہے جو خطے میں امن اور استحکام کے قیام میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مثبت اعلان امن کی جانب ایک اہم قدم ہے جو مشترکہ کاوشوں کو تقویت دے گا۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور جاری پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن کے حصول کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔ انہوں نے تمام تر حملوں اور مخاصمت کے خاتمے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

نائب وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کی بحالی کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی اعتماد سازی کے اقدامات اور مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد طریقہ کار ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 مہینے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 مہینے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 مہینے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 مہینے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 مہینے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 مہینے ago