ونڈ پاور کی بلاجواز بندش سے منصوبے دیوالیہ ہونے کے قریب، ایف پی سی سی آئی کا انتباہ

کراچی: پاکستان کے معروف ونڈ انرجی پروڈیوسرز کے کنسورشیم نے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او) کے حالیہ دعووں کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ونڈ پاور پلانٹس کی بلاجواز بندش سے شعبہ قابل تجدید توانائی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ 14 روپے فی یونٹ کی سستی ترین بجلی کی فراہمی کے باوجود اسے ضائع کرنا ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے۔

ایف پی سی سی آئی کی کمیٹی برائے قابل تجدید توانائی کے اجلاس میں، جس کی صدارت 17 مارچ 2026 کو فواد جاوید نے کی، کنسورشیم نے آئی ایس ایم او کے بیانات کو حقائق کے منافی قرار دیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ موجودہ معاوضے کا طریقہ کار ناقص ہے جس سے منصوبوں کا کیش فلو بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

کنسورشیم نے وزارت توانائی اور نیپرا سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگے آر ایل این جی پلانٹس کے بجائے سستی ونڈ انرجی کو ترجیح دی جائے۔ کنسورشیم کے مطابق 100 فیصد تیاری کے باوجود صرف 38 فیصد ادائیگی دیوالیہ پن کا باعث بن رہی ہے، جبکہ ملک مہنگی درآمدی ایندھن پر بھاری زرمبادلہ خرچ کرنے پر مجبور ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ تکنیکی ناکامی نہیں بلکہ عام آدمی کے خلاف معاشی جرم ہے، جہاں مفت ہوا سے بننے والی سستی بجلی ضائع کر کے عوام پر مہنگے ایندھن کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

کنسورشیم نے مطالبہ کیا ہے کہ مسٹ رن پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے، این پی ایم وی فارمولے کی اصلاح کی جائے اور زائد ونڈ انرجی کو کے-الیکٹرک گرڈ تک پہنچانے کے انتظامات کیے جائیں۔ اس کے علاوہ بیٹری انرجی سٹوریج سسٹمز (بی ای ایس ایس) کی تنصیب کی اجازت دی جائے اور گرڈ انفراسٹرکچر کی تکمیل تک نئی نیلامی کا عمل روک دیا جائے۔

اس حوالے سے سیکرٹری جنرل بریگیڈیئر ریٹائرڈ افتخار اوپل نے مطالبہ کیا ہے کہ ان فیصلوں میں شفافیت لائی جائے جو ملکی توانائی کی سیکیورٹی کے بجائے تھرمل پلانٹس کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

بنوں: شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، تین بچے جاں بحق، دو زخمی

بنوں میں موسلا دھار بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں…

36 منٹس ago

عمان میں سیلاب کے دوران دو بھارتی شہریوں کو بچانے والا پاکستانی مزدور قومی ہیرو قرار

عمان کے ساحلی شہر برکا میں ایک پاکستانی مزدور شہزاد خان نے انسانیت کی اعلیٰ…

3 گھنٹے ago

پی آئی اے کی حج آپریشنز کے لیے تیاریاں مکمل، پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے حج آپریشن دو ہزار چوبیس کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔…

3 گھنٹے ago

ایران کا پاکستانی پرچم بردار 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت…

3 گھنٹے ago

امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کا آغاز

امریکا سمیت دنیا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمرانہ پالیسیوں اور حکومت کے غیر…

4 گھنٹے ago

پنجاب حکومت کا کپاس کی کاشت کے فروغ کے لیے 50 ہزار روپے سبسڈی دینے کا اعلان

حکومت پنجاب نے بہاولپور میں کپاس کی کاشت کو فروغ دینے اور پیداوار میں اضافے…

4 گھنٹے ago