Categories: Newsپاکستان

بنوں: شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، تین بچے جاں بحق، دو زخمی

بنوں میں موسلا دھار بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب شیر محمد نامی شہری کے گھر کی چھت منہدم ہو گئی جس کے ملبے تلے پانچ بچے دب گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران دو زخمی بیٹوں کو بحفاظت نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر میں جاری بارشوں کا سلسلہ خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اور کراچی تک پھیل چکا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں بشمول لاہور، جھنگ، بہاولپور، میانوالی، یزمان، چولستان اور راولپنڈی میں بھی ابر کرم برسا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور شہر کے کئی حصوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ اکتیس مارچ تک جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں کے دوران کراچی سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں بشمول کوئٹہ میں بھی مزید بارشوں کا امکان ہے۔ حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جارحیت: دنیا بھر کے بڑے شہروں میں لاکھوں افراد کا احتجاج

امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں اور حکومت کے آمرانہ طرز عمل کے خلاف امریکہ سمیت دنیا…

13 منٹس ago

اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے امتِ مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے، حافظ طاہر اشرفی

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل مسلمانوں…

1 گھنٹہ ago

عمان میں سیلاب کے دوران دو بھارتی شہریوں کو بچانے والا پاکستانی مزدور قومی ہیرو قرار

عمان کے ساحلی شہر برکا میں ایک پاکستانی مزدور شہزاد خان نے انسانیت کی اعلیٰ…

4 گھنٹے ago

پی آئی اے کی حج آپریشنز کے لیے تیاریاں مکمل، پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے حج آپریشن دو ہزار چوبیس کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔…

4 گھنٹے ago

ونڈ پاور کی بلاجواز بندش سے منصوبے دیوالیہ ہونے کے قریب، ایف پی سی سی آئی کا انتباہ

کراچی: پاکستان کے معروف ونڈ انرجی پروڈیوسرز کے کنسورشیم نے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر…

5 گھنٹے ago

ایران کا پاکستانی پرچم بردار 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت…

5 گھنٹے ago