Categories: Newsپاکستان

افغانستان کا مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد سے مذاکرات پر زور

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ تمام تنازعات کو باہمی مفاہمت اور پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی۔

اس بات چیت میں دوطرفہ تعلقات، امریکہ اور افغانستان کے مابین موجودہ مسائل، علاقائی صورتحال اور پاک افغان تعلقات میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر خان متقی نے ایک امریکی قیدی کی رہائی میں متحدہ عرب امارات کی کامیاب ثالثی پر شکریہ ادا کیا اور سفارتی رابطوں کے ذریعے مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا۔

خطے کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے افغان وزیر خارجہ نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف مبینہ کارروائیوں پر تنقید کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات علاقائی استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کو تشویشناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے یو اے ای کی سفارتی حکمت عملی کو سراہا۔

پاکستان کے حوالے سے امیر خان متقی نے یقین دلایا کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک بالخصوص پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی اور اس ضمن میں ٹھوس اقدامات کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بطور ہمسایہ ملک افغانستان تمام اختلافات کا پرامن حل چاہتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہے اور یو اے ای کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ 26 فروری کی شب افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنانے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔ جس کے جواب میں پاکستان نے غضب للحق نامی جوابی کارروائی کی تھی۔ اسلام آباد کا موقف رہا ہے کہ افغان حکومت تحریک طالبان پاکستان جیسے عسکریت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہی ہے جو سرحد پار سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں۔ پاکستان نے ان گروہوں اور بھارت کے مابین روابط کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 مہینے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 مہینے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 مہینے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 مہینے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 مہینے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 مہینے ago