اڈیالہ جیل: بشریٰ بی بی کا آنکھ کا طبی معائنہ

پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل راولپنڈی میں طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے دائیں آنکھ میں شدید تکلیف کی شکایت کی تھی جس کے بعد ہفتے کی دوپہر دو بجے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ امراض چشم کے سربراہ ڈاکٹر محمد عارف خان نے ان کا طبی معائنہ کیا۔

طبی رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی گزشتہ گیارہ روز سے دائیں آنکھ میں دھندلاپن، سیاہ دھبوں، اندھیرے میں چمک محسوس ہونے اور سر درد جیسی علامات کا شکار تھیں۔ ڈاکٹروں نے تشخیص کی ہے کہ انہیں پوسٹیرئیر وٹریئس ڈیٹیچمنٹ کا عارضہ لاحق ہے جبکہ وہ مائیوپیا اور ایسٹیگمیٹزم کے مسائل سے بھی دوچار ہیں۔ معالجین نے انہیں ادویات، آئی ڈراپس اور عینک کے استعمال کی ہدایت کی ہے جبکہ چار ہفتوں بعد دوبارہ معائنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے بانی کی جیل میں بینائی کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ وکیل سلمان صفدر کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کی بینائی 85 فیصد تک متاثر ہو چکی ہے۔ تاہم مارچ کے اوائل میں پمز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ انجیکشن کے دو کورسز کے بعد ان کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی اگست 2023 سے قید کاٹ رہے ہیں اور ان پر 190 ملین پاؤنڈ کے کرپشن کیس سمیت مختلف مقدمات زیر سماعت ہیں۔ جبکہ گزشتہ برس دسمبر میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ یہ کیس سعودی ولی عہد کی جانب سے دیے گئے بلغاری جیولری سیٹ کو غیر قانونی طور پر رکھنے کے الزامات پر مبنی ہے جس میں عدالت نے دونوں کو 16 کروڑ 42 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 مہینے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 مہینے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 مہینے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 مہینے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 مہینے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 مہینے ago