Categories: Newsپاکستان

آپریشن غضب الحق کے بعد خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں 65 فیصد کمی

آپریشن غضب للحق کے بعد خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں 65 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق یہ آپریشن افغانستان میں روپوش دہشت گردوں کے خلاف 26 اور 27 فروری کی درمیانی شب شروع کیا گیا تھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آپریشن سے قبل صوبے میں دہشت گردی کے 240 واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ آپریشن کے بعد اب تک یہ تعداد 80 تک محدود ہو چکی ہے۔ رواں سال کے دوران دہشت گردی کے مجموعی واقعات کی تعداد 323 رہی ہے، تاہم آپریشن کے بارہویں ہفتے میں یہ واقعات کم ہو کر 12 رہ گئے ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے سے حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد اور بنوں میں ہونے والے حملوں کے ماسٹر مائنڈز بھی اسی آپریشن کے دوران ہلاک کیے گئے۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ آپریشن کے صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ انہوں نے دہشت گردی کے واقعات میں کمی کو پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 مہینے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 مہینے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 مہینے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 مہینے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 مہینے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 مہینے ago