پینٹاگون کی ایران میں ممکنہ زمینی کارروائیوں کی منصوبہ بندی، امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون ایران کے اندر زمینی کارروائیوں کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں میں اسپیشل آپریشنز فورسز اور روایتی انفنٹری کے دستے حصہ لے سکتے ہیں۔

رپورٹ میں امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ منصوبہ بندی چند ہفتوں تک جاری رہنے والی کارروائیوں پر محیط ہے تاہم یہ کسی بڑی اور مکمل فوجی یلغار کا حصہ نہیں ہوگی۔ ان مشنز میں خصوصی دستوں اور روایتی زمینی فوج کے مشترکہ چھاپے شامل ہو سکتے ہیں۔

اس حکمت عملی کا ہدف ایرانی ساحلی علاقے اور اہم فوجی تنصیبات ہوں گی، خاص طور پر آبنائے ہرمز کے قریب واقع مقامات، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی اور عسکری جہازوں کو خطرات کا سامنا رہا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان آپریشنز کے دوران امریکی فوج کو ایرانی ڈرونز، میزائل حملوں، زمینی فائرنگ اور دیسی ساختہ بموں سمیت کئی طرح کے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ تاحال واضح نہیں ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان منصوبوں کی مکمل، جزوی یا کسی بھی حد تک منظوری دیں گے یا نہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے وضاحت کی ہے کہ پینٹاگون صدر کے لیے مختلف آپشنز تیار کر رہا ہے، تاہم اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کوئی حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی حکام زیر غور آپشنز میں خارک جزیرے پر واقع ایران کے مرکزی تیل برآمدی مرکز پر کنٹرول حاصل کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ آبنائے ہرمز کے قریب دیگر ساحلی علاقے بھی ان منصوبوں کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ ایک عہدیدار نے اشارہ دیا ہے کہ اس قسم کے مشنز چند ہفتوں سے لے کر چند ماہ کے اندر مکمل کیے جا سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 مہینے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 مہینے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 مہینے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 مہینے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 مہینے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 مہینے ago