پی آئی اے کی لندن کے لیے براہِ راست پروازوں کا چھ سال بعد دوبارہ آغاز

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے چھ برس کے طویل وقفے کے بعد اسلام آباد سے لندن کے لیے براہ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی پرواز آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔

پروازوں کی بحالی کی افتتاحی تقریب اسلام آباد ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد علی اور پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے خصوصی شرکت کی۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کی لندن کے لیے پروازوں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی کراچی سے بھی پروازوں کا سلسلہ شروع ہونا چاہیے کیونکہ برطانیہ میں لاکھوں پاکستانی مقیم ہیں اور یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا عکاس ہے۔

سیکرٹری دفاع نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاکستان کے شعبہ ہوا بازی کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اور لندن کا ایک دیرینہ تعلق ہے جو چھ سال قبل تعطل کا شکار ہو گیا تھا، تاہم اب اس رابطے کی بحالی اطمینان بخش ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد علی نے مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات مستحکم ہیں اور پروازوں کی بحالی سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے اس کامیابی کے حصول کے لیے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کی کوششوں کو سراہا۔

سیکرٹری دفاع نے اس روٹ کی بحالی میں برطانوی ہائی کمشنر کی خصوصی دلچسپی کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی کوششیں اس عمل میں کلیدی ثابت ہوئیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں چلائے گی۔ یہ پروازیں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل فور پر لینڈ کریں گی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

5 دن ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

5 دن ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

5 دن ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

5 دن ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

5 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

5 دن ago