ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی بروقت اقدامات کے نتیجے میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں جو ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران عوام کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا گیا ہے۔ عالمی تناؤ کے اثرات سے عوام کو بچانے کے لیے وفاقی حکومت نے 125 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی ہے جس کے لیے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور اخراجات میں بچت کی گئی۔

شہباز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومتی مہم میں ساتھ دیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ دفاتر اور کام کی جگہوں پر ٹیلی کانفرنسنگ کو ترجیح دی جائے تاکہ ایندھن کی بچت کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو اپنی گاڑیاں اپنے نام پر رجسٹر کروانے کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس اقدام سے ملک بھر میں موٹر سائیکلوں اور رکشوں کا ڈیٹا ڈیجیٹلائز ہو سکے گا اور مالکان مستقبل میں حکومتی ریلیف پروگراموں سے مستفید ہو سکیں گے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی انتظامیہ کے ساتھ بھی رابطہ کاری کو مزید بہتر بنائیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

شمالی کوریا کا امریکی سرزمین تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے…

16 منٹس ago

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان میں چار ملکی مذاکرات کا انعقاد

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم چار…

22 منٹس ago

جارج مارٹن نے یو ایس موٹو جی پی سپرنٹ ریس جیت لی

آسٹن میں منعقدہ یو ایس موٹو جی پی اسپرنٹ ریس میں جارج مارٹن نے شاندار…

27 منٹس ago

جنوبی لبنان میں جھڑپ کے دوران امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ہلاک

جنوبی لبنان میں جاری لڑائی کے دوران امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔ اسرائیلی…

1 گھنٹہ ago

کراچی: سی سی ٹی وی کی مدد سے طالبات سے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی پولیس نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبات کو لوٹنے والے تین رکنی…

1 گھنٹہ ago

ایران کا دعویٰ: امریکا سفارتکاری کی آڑ میں زمینی حملے کی خفیہ منصوبہ بندی کر رہا ہے

ایران نے امریکہ پر دوہرے معیار کی پالیسی اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار…

2 گھنٹے ago