خلیجی بحران: وزیراعظم کا عوام کے لیے ریلیف پیکیج اور ایندھن کی بلا تعطل فراہمی کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کمزور طبقے کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور حکومت ان کی ہر ممکن مدد یقینی بنائے گی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں خلیجی بحران کے پیٹرولیم مصنوعات پر اثرات، ملکی ایندھن کے ذخائر اور عوامی ریلیف کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایندھن کی بچت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر کام جاری ہے، جبکہ انٹیلیجنس بیورو نے کفایت شعاری مہم اور بچت اقدامات پر پیش رفت کی رپورٹ پیش کی۔ شہباز شریف نے واضح کیا کہ حکومتی اخراجات میں کمی، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور سرکاری گاڑیوں کے استعمال میں ساٹھ فیصد تک کمی جیسے اقدامات کے ذریعے قوم کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز کو بارہا مسترد کیا گیا تاکہ عوام پر بوجھ نہ پڑے۔ بچت سے حاصل ہونے والی رقوم شفاف ڈیجیٹل نظام کے ذریعے براہ راست عام آدمی تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بحران کے باوجود بروقت فیصلوں سے ملک میں ایندھن کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے اور پاکستان خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اجلاس میں موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ریلیف کی فراہمی کو مؤثر بنایا جا سکے۔ حکام نے بریفنگ دی کہ ملک میں ایندھن کے ذخائر قومی ضروریات کے مطابق موجود ہیں اور مستقبل کے لیے بھی انتظامات مکمل ہیں۔ ہائی اوکٹین پر لیوی میں اضافے کے باوجود جیٹ فیول کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں، جبکہ ادویات کے وافر ذخائر بھی دستیاب ہیں۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ آصف، احسن اقبال، ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، سید مصطفیٰ کمال، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، شیزہ فاطمہ خواجہ، رانا مبشر اقبال، سردار اویس خان لغاری، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاونین خصوصی طارق فاطمی، طلحہ برکی، اراکین قومی اسمبلی انجینئر قمر الاسلام، ریاض الحق، حافظ محمد نعمان اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

مصر کا انتباہ: صرف ٹرمپ ہی خطے میں جنگ روک سکتے ہیں، تیل کی قیمت 200 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ…

2 منٹس ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار علاقائی کشیدگی پر بات چیت کے لیے چین کا دورہ کریں گے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار منگل کے روز چین کا دورہ کریں گے۔…

7 منٹس ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ایندھن بحران کے اثرات سے نمٹنے اور غریب طبقے کو ریلیف دینے کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کمزور طبقے کو…

56 منٹس ago

زخمی ہونے کے باوجود نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کل دورہ چین متوقع

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چینی ہم منصب کی دعوت پر 31 مارچ…

1 گھنٹہ ago

غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم تین فلسطینی جاں بحق…

1 گھنٹہ ago

چین کے معروف اے آئی چیٹ بوٹ کو طویل ترین تکنیکی تعطل کا سامنا

چین کے مقبول مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ ڈیپ سیک کو پیر کے روز ایک…

2 گھنٹے ago