وزیراعظم شہباز شریف کا ایندھن بحران کے اثرات سے نمٹنے اور غریب طبقے کو ریلیف دینے کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کمزور طبقے کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی ہر ممکن معاونت یقینی بنائی جائے گی۔ اسلام آباد میں تیل کی قیمتوں، ملکی ذخائر اور عوامی ریلیف کے اقدامات کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نچلے اور درمیانے طبقے کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔

اجلاس کو خلیجی بحران کے پیٹرولیم مصنوعات پر اثرات اور ملکی ایندھن کے ذخائر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انٹیلی جنس بیورو نے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم اور بچت اقدامات پر آڈٹ رپورٹ پیش کی۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومتی اخراجات میں کمی، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور سرکاری گاڑیوں کے استعمال میں 60 فیصد کمی جیسے اقدامات کے ذریعے قوم کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجاویز کو بارہا مسترد کیا گیا اور بچائی گئی رقم کو شفاف ڈیجیٹل نظام کے ذریعے عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بحران کے باوجود بروقت فیصلوں سے ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے جبکہ خطے میں امن کے لیے پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ ریلیف ان تک پہنچ سکے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں ایندھن کے وافر ذخائر موجود ہیں اور مستقبل کی ضروریات کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ہائی اوکٹین پر لیوی میں اضافے کے باوجود جیٹ فیول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ آصف، احسن اقبال، ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، سید مصطفیٰ کمال، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، شیزہ فاطمہ خواجہ، رانا مبشر اقبال، سردار اویس خان لغاری، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاونین خصوصی طارق فاطمی، طلحہ برکی سمیت قومی اسمبلی کے اراکین انجینئر قمر الاسلام، ریاض الحق، حافظ محمد نعمان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

22 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

23 گھنٹے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

23 گھنٹے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

24 گھنٹے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 دن ago