پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پر سینٹرل کنٹریکٹ کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کرنے پر دو کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ کارروائی کھلاڑی کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ کے تناظر میں کی گئی ہے۔
پی سی بی نے ستائیس مارچ کو نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں ان پر عائد الزامات کی وضاحت کی گئی تھی اور ان سے جواب طلب کیا گیا تھا۔ کھلاڑی کی جانب سے موصول ہونے والے جواب کا جائزہ لینے کے بعد تین رکنی تادیبی کمیٹی نے ان کی ذاتی حیثیت میں سماعت کی۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ نسیم شاہ کی جانب سے غیر مشروط معافی مانگنے کے باوجود بورڈ نے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں کا مرتکب پایا جس کے بعد دو کروڑ روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا گیا۔
بورڈ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ نسیم شاہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے اور انہیں بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے بعد مذکورہ شخص پی سی بی کے دائرہ اختیار میں آنے والے کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ کام نہیں کر سکے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے نظم و ضبط کے معیارات پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا، خاص طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے طرز عمل کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
برطانیہ میں حکام نے کیلے کے کنٹینر میں ایک سو ملین ڈالر مالیت کی کوکین…
انقرہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز ایران کی جانب سے فائر کیا…
سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی کے موقع پر…
اسرائیل کے شہر حیفہ میں واقع آئل ریفائنری میں پیر کے روز ایک بڑے دھماکے…
برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے پیر کے روز دو ٹوک الفاظ میں اعادہ کیا ہے…
اقوام متحدہ کے کنونشن برائے تحفظِ مہاجر جنگلی حیات نے برازیل کے شہر کیمپو ورڈے…