ترکیہ: نیٹو کے دفاعی نظام نے ایران سے داغا گیا میزائل فضا میں تباہ کر دیا

انقرہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز ایران کی جانب سے فائر کیا گیا ایک بیلسٹک میزائل ترک فضائی حدود میں داخل ہوا جسے نیٹو کے دفاعی نظام نے فضا ہی میں تباہ کر دیا۔ یہ گزشتہ ماہ شروع ہونے والی امریکی اسرائیلی جنگ کے دوران اپنی نوعیت کا چوتھا واقعہ ہے۔

تہران کی جانب سے اس واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ ایران ماضی میں اپنے پڑوسی ملک ترکی کو نشانہ بنانے کی تردید کر چکا ہے اور اس سے قبل پیش آنے والے تین واقعات میں بھی ملوث ہونے سے انکار کر چکا ہے جنہیں نیٹو کے دفاعی نظام نے ناکام بنایا تھا۔

نیٹو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتحاد نے ترکی کی جانب آنے والے ایرانی میزائل کو کامیابی سے روکا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ نیٹو اس طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اپنے تمام اتحادیوں کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔

ترکی کی وزارت دفاع نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ میزائل کا ہدف کیا تھا تاہم جنوبی صوبہ عدنہ میں واقع انجرلک ایئربیس پر امریکی، ترک، پولش اور قطری اہلکار تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ صوبہ ملطیہ میں نیٹو کے کورجک ریڈار اسٹیشن پر بھی امریکی اہلکار موجود ہیں جہاں حال ہی میں پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بائرکدار اوغلو نے نیٹو کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین ایڈمرل جیوسیپ کاوو ڈراگون کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملکی حدود اور فضائی حدود کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کیے جا رہے ہیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حال ہی میں اسلام آباد میں ترکی، پاکستان، مصر اور سعودی عرب کے اعلیٰ سفارت کاروں کے درمیان جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو جہاز رانی کے لیے کھولنے پر مذاکرات ہوئے ہیں۔

انقرہ نے جنگ کے آغاز سے قبل ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی کوشش کی تھی۔ ترک حکومت نے بارہا تنازع کے خاتمے پر زور دیا ہے اور امریکی اسرائیلی حملوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایران کی جانب سے علاقائی ممالک پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 دن ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 دن ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 دن ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 دن ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 دن ago