وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ پلاسٹک کا استعمال ترک کر دیں اور ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے اجتماعی کوششوں کو یقینی بنائیں۔
عالمی یومِ زیرو ویسٹ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فضلہ جات میں کمی، ری سائیکلنگ کے فروغ اور پائیدار طرز زندگی کو اپنانا ایک صاف ستھرے مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صوبے کے تمام شہروں کو زیرو ویسٹ زون میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جس کے تحت کوڑے کے ڈھیروں کو سرسبز جنگلات اور سولر پارکس میں تبدیل کرنے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔
مریم نواز نے ماحولیاتی پائیداری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ کسانوں کے لیے سپر سیڈر متعارف کروانے کے علاوہ برقی گاڑیوں اور ویسٹ ٹو ویلیو منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کرہ ارض کو آلودگی سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، لہذا شہریوں کو چاہیے کہ وہ ماحولیاتی تنزلی کو روکنے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…