مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: پاکستان بھر میں 62 پروازیں منسوخ

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے اور منگل کے روز مجموعی طور پر 62 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے دبئی، دوحہ، جدہ، ابوظہبی اور بحرین جانے والی کم از کم 12 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

لاہور سے بھی صورتحال کے پیش نظر 11 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جن میں دوحہ، کویت، جدہ، شارجہ، دبئی اور نجف جانے والی پروازیں شامل ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے بھی فضائی رابطے متاثر ہوئے ہیں جہاں تاشقند، العین، دوحہ، ریاض، جدہ، دبئی، بحرین اور شارجہ کے لیے 23 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ملکی سطح پر بھی فضائی آپریشن غیر معمولی تعطل کا شکار رہا۔ کراچی سے لاہور کے لیے دو جبکہ اسلام آباد، سکردو اور گلگت کے لیے چھ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان کا خلیجی ممالک اور دیگر علاقائی مقامات کے ساتھ فضائی رابطہ تاحال شدید متاثر ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

امریکی حراستی مرکز میں میکسیکن تارکِ وطن کی ہلاکت، رواں برس مرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایڈی لینٹو امیگریشن حراستی مرکز میں میکسیکو سے تعلق رکھنے والا…

21 منٹس ago

اسلام آباد ہائی کورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور…

26 منٹس ago

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کی قیمت میں 250 روپے اضافے کا مطالبہ

پاکستان میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ فلور ملز مالکان…

31 منٹس ago

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کر گئے

مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے…

37 منٹس ago

غیر قانونی غیر ملکیوں کی بے دخلی: وزیر داخلہ محسن نقوی کی نادرا کو معاونت کی ہدایت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے…

1 گھنٹہ ago

امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی پاکستانی کوششیں شدید چیلنجز سے دوچار

پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی سفارتی…

2 گھنٹے ago