لاہور میں منگل کے روز ہونے والی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے جس کے بعد شہریوں نے شدید گرمی سے نجات ملنے پر سکھ کا سانس لیا ہے۔ بارش کے بعد چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے شہر بھر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شملہ پہاڑی اور اس کے نواحی علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے اعداد و شمار کے مطابق نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ جوہر ٹاؤن میں 29 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ہوئی۔
دیگر علاقوں میں گلبرگ میں 11 اعشاریہ 4 ملی میٹر، جیل روڈ پر 5 ملی میٹر، سمن آباد میں 4 ملی میٹر اور اقبال ٹاؤن میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ پانی والا تالاب اور گلشن راوی میں 2 اعشاریہ 4 ملی میٹر، سگیاں میں 1 اعشاریہ 4 ملی میٹر جبکہ فرخ آباد میں 0 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
صوبائی دارالحکومت کے مکینوں نے موسم کی اس اچانک تبدیلی کا خیرمقدم کیا ہے اور بارش کے باعث پیدا ہونے والی خنکی سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکلاء کے لیے عدالتی کارروائی کے دوران گاؤن پہننے کی…
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے منگل کے روز یورپی کونسل کے صدر سے ٹیلی فونک…
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی…
یوکرین نے منگل کے روز روس کی بالٹک سمندر میں واقع بندرگاہ اوست-لوگا پر ڈرون…
ایران کی بندرگاہ بندر عباس پر اسرائیلی اور امریکی حملے میں شہید ہونے والے پاکستانی…
واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ 29 اپریل…