پنجاب بھر کے کالجز اور جامعات میں بھی ہفتے میں چار دن تدریسی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نئی پالیسی صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر فوری طور پر لاگو ہوگی۔
اس سے قبل محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے جمعہ کے روز ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کیا تھا اور تعلیمی سرگرمیوں کو چار روزہ شیڈول سے منسلک کر دیا تھا۔
نئے شیڈول کے تحت سکول صبح آٹھ بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔ ڈبل شفٹ سکولوں میں پہلی شفٹ کا اختتام ساڑھے بارہ بجے ہوگا جبکہ دوسری شفٹ دوپہر ایک بجے شروع ہو کر شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی نظام میں بہتری لانے اور تدریسی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد تعلیمی اداروں کے نظام کو یکساں اصولوں کے تحت چلانا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…