ایران کا تہران کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کے ٹرمپ کے دعوے کو مسترد

تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ایران نے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ترجمان نے ٹرمپ کے بیان کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔

جنگ کو پانچواں ہفتہ شروع ہو چکا ہے اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید دباؤ ہے۔ اس صورتحال میں امریکی صدر نے آئندہ کے لائحہ عمل کے تعین کے لیے مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے قوم سے خطاب کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر نے نیٹو سے انخلا کے امکان کو بھی مکمل طور پر رد نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو اتحادیوں نے ضرورت کے وقت ساتھ نہیں دیا اور یہ اتحاد ایک یکطرفہ عمل بن چکا ہے۔

ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ حتمی وقت تو نہیں بتا سکتے تاہم امریکی فوج جلد از جلد ایران سے نکل جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران اب جوہری ہتھیار بنانے کے قابل نہیں رہا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکا دوبارہ محدود اور ٹارگٹڈ حملے کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی فضائی حملوں میں ہلاکت کے بعد اب نئے قیادت کے ساتھ معاہدہ ممکن ہے۔

امریکی صدر کے مطابق ایران میں حکومت کی تبدیلی جنگی نقصانات کا نتیجہ ہے اور اب وہ ایسی پوزیشن میں ہیں جہاں سے ایران کے ساتھ ڈیل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد حکومت کی تبدیلی نہیں تھا لیکن اب یہ حقیقت ہے اور ایران اب جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنا چاہتا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 دن ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 دن ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 دن ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 دن ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 دن ago