عالمی منڈی میں گراوٹ، پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے جس سے خریداروں کو کئی روز سے جاری مہنگائی کے بعد بڑی راحت ملی ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات مقامی سطح پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

عالمی بازار میں سونا 71 ڈالر کی کمی کے بعد 4642 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔ اس عالمی رجحان کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 7100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے رہ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6087 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے تک محدود ہو گئی ہے۔ یہ گراوٹ گزشتہ کئی روز سے جاری سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے رجحان کے رکنے کی علامت ہے۔

قیمتوں میں اس اچانک کمی کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وہ حالیہ بیان ہے جس میں انہوں نے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آنے والے ہفتوں میں کشیدگی میں اضافے کا عندیہ دیا ہے۔ اس بیان نے عالمی سرمایہ کاروں میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کر دی جس کے نتیجے میں سونے کے نرخ گر گئے۔

ماہرین کے مطابق امریکی صدر کے ریمارکس نے تنازع کے جلد حل ہونے کی توقعات کو کمزور کر دیا ہے۔ دریں اثنا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں چار فیصد سے زائد اضافہ ہوا اور امریکی ڈالر بھی مضبوط ہوا ہے جس نے سونے کی قیمتوں پر اضافی دباؤ ڈالا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مارچ کا مہینہ 2008 کے بعد سونے کے لیے بدترین ثابت ہوا ہے جس میں مجموعی طور پر قیمتوں میں 11 فیصد تک گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

کراچی میں موسلادھار بارش، شہر بھر میں ہنگامی حالت نافذ

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جمعرات کو ہونے والی موسلادھار بارشوں نے…

45 سیکنڈز ago

اطالوی وزیر کھیل کا فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ سے استعفے کا مطالبہ

اطالوی وزیر کھیل اینڈریا ابودی نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی فٹ بال فیڈریشن…

6 منٹس ago

برطانوی بحری حملے میں تباہ ہونے والے ڈینش جنگی جہاز کا ملبہ 225 سال بعد دریافت

کوپن ہیگن کے ساحل پر سمندری ماہرین آثار قدیمہ نے دو سو سال سے زائد…

45 منٹس ago

آبنائے ہرمز کو طاقت کے زور پر کھولنا غیر حقیقت پسندانہ ہے، میکرون

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے آبنائے ہرمز کو طاقت کے زور پر کھولنے کے لیے…

50 منٹس ago

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی بحران پر اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کے ممکنہ بحران اور علاقائی…

56 منٹس ago

آبنائے ہرمز کو طاقت کے زور پر کھولنا غیر حقیقت پسندانہ ہے، فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے آبنائے ہرمز کو طاقت کے زور پر کھولنے کے لیے…

1 گھنٹہ ago