وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی بحران پر اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کے ممکنہ بحران اور علاقائی کشیدگی کے تناظر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اراکین اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور توانائی کی بچت کے لیے مجوزہ اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم امور زیر غور آئے۔ وفاقی حکومت نے صوبوں پر زور دیا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی کا بوجھ بانٹنے میں تعاون کریں، جبکہ قیمتوں میں اضافے کا مکمل بوجھ عوام پر منتقل کرنے کے آپشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنگ رکوانے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی اور تزویراتی سطح پر کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ دورہ چین کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی اور ایران اور امریکہ کے مابین ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کی ثالثی کوششوں پر اپ ڈیٹ کیا۔ اجلاس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس پہنچ کر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

پوپ لیو کا ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت ناقد کے طور پر ظہور

ویٹیکن سٹی میں پوپ لیو کا رویہ تبدیل ہو چکا ہے اور انہوں نے عالمی…

8 منٹس ago

خیبر پختونخوا میں متوقع بارشوں کے پیشِ نظر سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں دو سے چار…

14 منٹس ago

ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد چین کا مشرقِ وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

چین نے مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ یہ مطالبہ…

21 منٹس ago

ویلنگٹن واقعہ: ہیری بروک اور جیکب بیتھل کو ای سی بی کی جانب سے تنبیہ

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے آزاد ریگولیٹر نے ہیری بروک اور جیکب بیتھل کو…

26 منٹس ago

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے فلپائنی جہازوں کو محفوظ گزرگاہ کی یقین دہانی

فلپائن نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے فلپائنی پرچم بردار بحری…

1 گھنٹہ ago

پاکستان کا سفارت کاری کو نشانہ بنانے والے بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف انتباہ

وزارت خارجہ پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی سفارتی…

1 گھنٹہ ago